اوکاڑہ(صباح نیوز)موسم کی خرابی کے باعث اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن کا جلسہ طوفان اور موسلادھار بارش کے باعث ملتوی کیا گیا، جلسے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کو خطاب کرنا تھا۔رکن قومی اسمبلی ریاض الحق نے مرکزی اور مقامی قیادت کے مشورے سے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔