اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر حکومتی اتحاد میں شامل رہنماں نے اتفاق کیا کہ عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ اتحادی حکومت ملکر ملک کومسائل سے نکالے گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جے یو ائی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ، عمران خان کا ہرفورم پر مقابلہ کیا جائے گا۔ جب کہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کومزید طوالت دینا چاہتا ہے۔