کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اب ان سے چند ناعاقبت عناصر دو وقت کی روٹی بھی کھانے سے محروم کرنا چاہ رہے ہیں اور اب گندم کی قلت کا بہانہ بناکر کراچی کی عوام کو 100 روپے کلو آٹا کی فروخت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
محمد جمیل احمد خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے فلور ملز نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرتے ہوئے 30 فیصد پیداواری عمل کم کردیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ نے کوئی توجہ نہیں دی اور یہ صورتحال رہی تو کراچی میں آٹے کا شدید بحران ہوجائے گا ضرورت اس امر کی ہے تمام فلور ملز کا اسٹاک چیک کیا جائے
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ ایسے فلور ملز کے خلاف فی الفور نوٹسں لے اور انکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جو گندم کی قلت کو جواز بناکر آٹا مہنگا فروخت کے مرتکب ہورہے ہیں۔