پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پر سیاسی دکاندای بند کریں،حسن مرتضیٰ

97

لاہور (صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پر سیاسی دکاندای بند کریں۔تاریخیں بدلنے سے آپ کی قسمت نہیں بدلے گی،پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں آپ داغی سپیکر کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔اختیارات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنیوالے کوسپیکر کے
عہدے پر نہیں رہناچاہیے۔ان خیالات کا اظہار سید حسن مرتضیٰ نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کیا۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آپ کو اپنے ارکان اسمبلی نے پھر ٹھینگا دکھانا ہے۔ دوبارہ گنتی میں بھی حمزہ شہباز ہی وزیر اعلیٰ منتخب ہو نگے۔آئینی عہدے کو بحران اور انتشار کیلیے استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینگے۔پنجاب اسمبلی کے گرفتار ملازمین کو چودھریوں کی ذاتی ملازمت سے اجتناب برتنا چاہیے۔پیپلز پارٹی مرکز اور پنجاب میں اتحادیوں کیساتھ جم کرکھڑی ہے۔