پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کو ق لیگ کا دفتر بنادیا‘ حناپرویز بٹ

81

لاہور (آن لائن) ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کو مسلم لیگ (ق) کا دفتر بنادیا ہے۔ اسمبلی رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پینل آف چیئرمین نے پرویزالٰہی کے خلاف ہماری تحریک مسترد کی، ن لیگ پرویزالٰہی کے خلاف دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے دروازے بندکرکے پرویز الٰہی نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا، ارکان اسمبلی اور میڈیا پر دروازے بند کردیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی کرسی نہیں بچا سکے تھے تو پرویزالٰہی بھی زیادہ دیرتک اسپیکر کی کرسی پر براجمان نہیں رہ سکتے۔