لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے، پنجاب کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، آئین سے انحراف پر پرویز الٰہی اور ان کے اتحادیوں کے خلاف کارروائی بھی ہوگی،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلیے آئینی بحران پیدا کیاجارہاہے،اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ غیر قانونی ہوا عدم اعتماد سات روز کے بعد آئی اسے آئینی تحفظ حاصل نہیں،پنجاب اسمبلی کی کارروائی غیر قانونی ہے،تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی بیٹھ چکی ہیں جمہوریت و ملک کے خلاف عناصر ہی ایک طرف اتحاد بناکر بیٹھے ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ہی ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان نے خواجہ سلمان ، میاں نصیر احمد اور پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا مشہود احمد نے کہاکہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ غیر قانونی ہوا عدم اعتماد سات روز کے بعد آئی اسے آئینی تحفظ حاصل نہیں،پنجاب کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، آئین کے انحراف کے خلاف پرویز الٰہی اور اتحادیوں کے خلاف کارروائی بھی ہوگی،پنجاب اسمبلی کی کارروائی غیر قانونی ہے،تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی بیٹھ چکی ہیں جمہوریت و ملک کے خلاف عناصر ہی ایک طرف اتحاد بناکر بیٹھے ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے پی ڈی ایم کیپلیٹ فارم پر ہی ہوں گے،پارلیمنٹ کا سیاہ دن تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے جاتے ہی ملک میں طوفان بدتمیزی شروع ہوگیاہے۔پنجاب میں پارلیمانی روایات ہے بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں ایجنڈا طے کیاجاتاہے۔وزیر اعلی کے انتخاب کے بعد ہائوس کو ڈپٹی سپیکر نے ملتوی کر دیاتھا۔پرویز الٰہی اخلاقی قانونی و آئینی طورپر ہر طرح کی سیٹ کیلیے جو از کھو بیٹھے ہیں۔اسمبلی کے دروازے بند کرکے فسطائیت کی نئی روایت قائم کی، اوچھے اور گھنائونے عزائم کو جانتے ہیں ہم نے پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے، اسمبلی کارروائی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ پارلیمانی پارٹی بے قرارداد پاس کی اوچھے ہتھکنڈے نہیں مانیں گے صوبے کو آئینی طورپر مفلوج کیاہوا ہے۔