ایشیا ہاکی کپ کا اغاز ، پاک بھارت آج مد مقابل ہونگے

259

جکارتہ (نمائندہ ہ خصوصی) جکارتہ میں ایشیا ہاکی کپ کا پہلا میچ روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ایشیا ہاکی کپ کا پہلا بڑا مقابلہ روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے شام کھیلا جائے گا۔ مذکورہ میچ ایف آئی ایچ کے آفیشل چینل و ویب سائٹ سے براہ راست دیکھا جاسکے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے میچ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیساتھ کھیلنے جارہا ہے‘ سب جانتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ہمیشہ سے دلچسپ اور سنسنی خیز ہوتا ہے انشاء اللہ پاکستان ہاکی ٹیم بھرپور تیاریوں اور جذبے کیساتھ بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی، قوم کی دعاؤں سے تمام کھلاڑی اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔واضع رہے ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ ٹیموں کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا.پول اے میں بھارت , جاپان, پاکستان , انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا , کوریا , عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ آج روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا.پاکستان کا دوسرا میچ کل انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔ایونٹ کا فائنل یکم جون کو ہوگا۔