اتحادیوں نے فیصلہ کیا تو کسی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دینگے،رانا ثناء اللہ

178

بہاولپور‘اسلام آ باد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا۔بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادیوں نے فیصلہ کیا تو کسی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، جب یہ گلی محلوں میں آئیں گے تو لوگ ان سوال پوچھیں گے، ان شاللہ ان کو گھروں سے نہیں نکلیں دیں گے ،انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سائبرکرائم کا قانون ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو مادرپدرآزادی بھی نہ ہوں ،سائبر قانون کو سب کیساتھ مل کر ٹھیک کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 28مئی یوم تکبیر کو بہاولپور جلسے میں تاریخ رقم کریں گے، 28مئی کو بہاولپور میں ن لیگ عظیم الشان جلسہ کرے گی ،وزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیات نہ ہوئی تو وہ جلسے میں آئیں گے بہاولپور جلسے میں مریم نواز خطاب کریں گی ،اگر وزیراعظم نہ آسکے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے، گزارش کرتاہوں بہاولپور عہدیداروں نے 28 مئی کا جلسہ گاہ بھرناہے۔ انہوں ںے واضح طور پرکہا کہ ن لیگ کا ابھی تک کسی سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو جن حالات میں پابند سلاسل کیا گیا وہ بڑا نامناسب تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ن لیگ عدم اعتماد کے حق میں اتنی پرجوش نہیں تھی۔علاوہ ازیںوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے شیریں مزاری کو معلوم ہے ان کی گرفتاری کیوں ہوئی اور کس نے کی۔رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شیریں مزاری جھوٹ بول رہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ ہی بولا ہے۔ ان کے خلاف 1970 سے انکوائری چل رہی ہے۔ انکوائری کے بعد ان کے دور حکومت میں ہی مقدمہ درج ہوا۔ مقدمہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بنایا گیا تھا۔ شیریں مزاری کو معلوم ہے ان کی گرفتاری کیوں ہوئی اور کس نے کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھایا گیا ہے۔ شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام کارکن تھانہ کوہسار پہنچیں۔ ادھر فواد چوھدری نے ٹویٹ پیغام میں کہا تھا اطلاعات ہیں کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیریں مزار ی کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ کارروائی اینٹی کرپشن پنجاب نے کی ہے۔ گرفتاری کے وقت میری والدہ پر تشدد بھی کیا ہے۔