کوئٹہ :کوئلہ کانوں میں حادثات ،2 کان کن جاں بحق

525

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں 2 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے ایک مقامی کوئلہ کان میں کرنٹ لگنے سے ایک مزدور سخی داد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک دوسرے کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن عبدالواجد سلیمان خیل جاں بحق ہو گیا۔ لاشیں مقامی سرکار اسپتال منتقل کردی گئیں۔لیویز کے مطابق جاں بحق مزدوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں، متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے ۔