باڈہ: شاعر اور سینئر تعلیم دان نیاز حسین انتقال کر گئے

1023

باڈہ (نمائندہ جسارت) نوجوان ادیب شاعر واحد پارس ہیسبانی کا سسر، علی رضا ہیسبانی کا چچا بہترین شاعر سینئر تعلیم دان نیاز حسین “نیاز” ہیسبانی کچھ عرصہ فالج کے مرض میں مبتلا رہنے کی وجہ سے 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 2 دن پہلے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں لاڑکانہ اسپتال میں داخل کیا گیا اور دورانیہ علاج وہ کوچ کر گئے۔ مرحوم نیاز حسین ہیسبانی نے محکمہ تعلیم میں ایک اچھے استاد کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیں اور کتنے ہی طالب علموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔ وہ ایک سینئر تعلیم دان کے ساتھ ایک بہت بڑے شاعر بھی تھے ان کی شاعری مختلف اخبارات اور میگزینز میں شایع ہوچکی ہے مگر طبیعت ناساز رہنے کی وجہ سے وہ اپنی شاعری کو کتاب کی شکل نہ دے سکے۔ مرحوم نیاز حسین ہیسبانی کی لاش ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں گل محمد ہیسبانی لائی گئی تو پورے گاؤں میں سوگ کا ماحول ہوگیا۔ مرحوم کی جنازہ نماز اور تدفین آبائی گاؤں کے قبرستان میں کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور ہیسبانی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔