جیکب آباد: شدید گرمی، کاروبار ٹھپ، لوگ گھروں تک محدود

496

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)شدید گرمی شدید گرمی گرد آلود ناقابل برداشت لو، کاروبار ٹھپ، سڑکیں سنسان ،لوگ گھروں تک محدود ،سیپکو کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کا تھم نہ سکا ، شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ کے ساتھ طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اُٹھے ہیں،اے ڈی سی کالونی میں مسمات خانی،لاشاری محلہ میں جان محمد سمیت کئی افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیںجنہیں قریبی کلینکس پر لے جا کر طبی امداد دی گئی اور ہوش میںلایا گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی میں سیپکو کی لوڈشیڈنگ نے دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ،شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کا تسلسل ہوتا تو ٹھیک لیکن یہ تو اس سے کہیں زیادہ ہے خدا را بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔