حیدرآباد: ملاح برادری کا بچوں سمیت بااثر افراد اور پولیس کے خلاف مظاہرہ

81

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوٹری کے علاقے ڈاک ہنگالی کے رہائشی ملاح برادری کے مردو خواتین نے بچوں سمیت بااثر افراد اور پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عالمہ بیوہ علی خان ملاح‘ اسلم ملاح ودیگر نے کہاکہ گھر کے سامنے منشیات فروخت کی جارہی ہے جو نادر ناریجو کھلے عام فروخت کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک ماہ قبل نادر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہماری 16 سالہ لڑکی صنم کو گھر کے سامنے اُٹھاکر لے گئے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا واقعے کے خلاف علاقے کے تھانے میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ملزم نادر نے صنم اور کی ماں عالمہ سمیت 6 افراد کے خلاف جھگڑے کا بے بنیاد کیس داخل کرادیا ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے صنم کے اغوا کا کیس درج نہیں کیا۔