حیدرآباد: حالی روڈ کے رہائشیوں کا قتل کی دھمکیوں پر احتجاج

516

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ کی رہائشی فرزانہ کھوکھر، امتیاز کھوکھر، ممتاز کھوکھر ودیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ شہزاد قتل کیس میں ملوث ملزمان عباس، محبوب کھوکھر ضمانت پر رہا ہونے کے بعد کیس سے ہاتھ اُٹھانے کے لیے ہم پر دباؤ اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بااثر افراد ملکیت پر قبضے کے لیے ہراساں اور پریشان کر رہے ہیں ،جانی ومالی نقصان کا خطرہ ہے جبکہ پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ انہوںنے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ شہزاد قتل کیس کے ملزمان عباس اورمحبوب کھوکھر کی ضمانت منسوخ اور ہمیں تحفظ وانصاف دیاجائے ۔