باڈہ: نو سرباز پولیس کی فائرنگ سے زخمی

297

باڈہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات وہ معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے تو باڈہ موئن جو دڑو روڈ پر 4 نامعلوم نو سرباز اسلحے سے لیس ہوکر دوسری گاڑی سمجھتے ہوئے پولیس موبائل کو لوٹنے آئے جب ان کی نظر پولیس موبائل پر پڑی تو وہ بھاگنے لگے۔ پولیس والوں کے بلانے پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ٹانگ پر گولی لگنے سے ایک نو سرباز زخمی ہو گیا جبکہ باقی 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ باڈہ پولیس زخمی نوجوان کو فوری علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر لائی جہاں اسے فوری طبی سہولیات دے کر لاڑکانہ اسپتال ریفر کیا گیا۔ زخمی نو سرباز کی پہچان مختار ولد بھائی خان جتوئی ہوئی جو محراب پور کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق مختیار جتوئی ایک عادی کرمنل ہے جس کے اوپر مختلف تھانوں میں کتنے ہی کیس درج ہیں۔