بدین ، متعدد علاقوں کے روڈ مرمت نہ ہونے پر سہولیات کا فقدان

10841

بدین (نمائندہ جسارت) شہر کے متعدد علاقوں سمیت شاہ برہان روڈ کی مرمت ترقیاتی اسکیموں سے نظر انداز کرنے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان کے باعث علاقہ مکینوں کا احتجاج اور دھرنا روڈ کی مرمت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ۔ بدین شہر کے متعدد علاقوں سمیت شاہ برہان روڈ کی گزشتہ کئی سالوں سے مرمت نہ ہونے اور علاقے میں پانی ڈرینج سمیت دیگر سہولیات کے فقدان کے خلاف مکینوں کا شاہ برہان روڈ سے لے کر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا۔ مظاہرے میں شاہ برہان روڈ کے دونوں اطراف کے مکین شریک ہوئے ،جاوید چانگ، حیدر علی سومرو، انور علی شاہ، عبدالرزاق سومرو، محمد یعقوب سومرو حاجی حنیف سومرو ،غلام محی الدین سومرو، حسین سومرو سمیت دیگر نے کہا کہ شاہ برہان روڈ گزشتہ 40 سال قبل تعمیر ہوا تھا آج تک مرمت نہیں ہوئی ہے جس سے روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مکینوں کا کہنا تھا ہم نے بار بار متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع اور درخواستیں دینے کے باوجود بھی مرمت نہ ہوسکی ،مکینوں نے حکومت سندھ اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد شاہ برہان روڈ کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے اور علاقے میں پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائے جس علاقہ مکین مشکلات سے بچ سکیں۔