فہرست تیار ہے ، عمران خان کی بھی گرفتاری ہو سکتی ہے ، شیخ رشید

283

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہارکیا ہے، شیخ رشید نے موجودہ حکمرانوں پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی اسی وجہ سے یہ ملک کو انارکی کی طرف لے کرجارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کردیے ہیں ، ایس ایچ اوز بھی اپنے لگادیے ہیں جب کہ انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیارکرلی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔