نوشہرہ(صباح نیوز)صوبائی صدر تحریک انصاف پرویز خان خٹک نے ضلع نوشہرہ کے اپنے کارکنان کو اسلام آباد مارچ کی بھرپور تیاری اور اسلام آباد میں نوخار خیمہ بستی قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں لوگ اسلام آباد آنے کا رخت سفر باندھ چکے ہیں،نوشہرہ کے کارکنان آزادی مارچ کیلئے بھرپور تیاری کریں، یہ مارچ امت مسلمہ کی مستقبل کی سیاست کے رخ کا تعین کریگا۔ اضاخیل میں مشاورتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عنقریب ضلع نوشہرہ میں عمران خان کا جلسہ عام منعقد کرینگے،بہت جلد عمران خان کو ٹوتھرڈ مجارٹی ملنے والی ہے اب کوئی مائی کا لعل بھی انکا راستہ نہیں روک سکتا، غداران وطن اب ایسے شکنجے میں آنے والے ہیں کہ انہیں کوئی بچا نہیں سکے گا۔