کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے بنی گالہ و کراچی میں پی ٹی آئی سابق ایم این اے کے گھر پر ہونے پولیس گردی کی مزمت۔ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح امپورٹڈ حکومت خاتمے سے قبل بنی گالہ و پی ٹی آئی رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے لگوا رہی ہے۔ بنی گالہ میں پولیس کے ذریعے ہمارے کارکنوں کو حراسان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم این اے عالمگیر خان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جو ناقابل قبول ہے۔
سندھ پولیس زرداری فورس بن چکی ہے دیگر محکمے بھی زرداری کی کمداری کر رہے ہیں۔ جو بھی متحرک ہوتا ہے اسے راستے سے ہٹانے کے لئے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ورکر نہ ڈرتے ہیں نہ جھکتے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ میں سندھ کے عوام کا بھی بھرپور کردار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ غداروں اور لٹیروں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے انقلاب کی تحریکیں رکا نہیں کرتی۔سندھ پولیس سمیت دیگر اداروں کو کہتے ہیں اتنا ظلم کریں جس کا حساب بھی دے سکیںنقلاب کی اس تحریک سے امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔