ریاض :سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے 2 بحرینی جوانوں کو سزائے موت کے حکم کی توثیق کردی ہے۔صوت المنامہ کے مطابق، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بحرین کے ان دو جوانوں پر بنا ثبوت کے سعودی عرب کی سرزمین پر تخریبی کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق، بحرین کی ”جوانان 14 فروری“ نامی تنظیم نے سعودی عرب کے سپریم کورٹ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری سعودیوں کی تخریبی سیاست کو روکنے کے لئے سامنے آئے۔ اس تنظیم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق ثامر اور جعفر سلطان کو موت کی سزا کے ظالمانہ حکم پر عمل کو رکوایا جائے۔
اس وقت ان دونوں جوانوں کی جان کو خطرہ ہے، جس کی وجہ سعودی سپریم کورٹ کا ظالمانہ حکم ہے۔سعودی حکومت نے شیعہ اکثریت والے قطیف علاقے کے دسیوں شیعوں کو موت کی سزا دینے کے بعد، کچھ دن پہلے 2 مزید سعودی شیعوں کو موت کی سزا دی ہے۔