مجھے اب کسی وزارت اور عہدے کی طلب نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

306

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے اب کسی وزارت اور عہدے کی طلب نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے نہ چاہتے ہوئے بھی جنوبی پنجاب کی بات کی، نواز اورشہبازشریف نے بھی جنوبی پنجاب کی مخالفت نہیں کی ہے۔

عمران خان کو کہنے کی کوشش کی ہے جنوبی پنجاب کی اہمیت سمجھیں، الیکشن کے بعد وزارت کے خواہشمندوں کی قطاریں لگ جائیں گی، بس جنوبی پنجاب صوبے کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا مطالبہ میرے والد کے دورسے ہوتا رہا ہے، ملتان میں جو اجتماع تھا وہ لوگوں کے سامنے ہے، جلسے کے باہربھی جلسہ تھا، حدنگاہ تک لوگوں کا اجتماع تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گرمی میں کمی نہیں تھی پھربھی جلسہ گاہ بھرا ہوا تھا، مجھے اب کسی وزارت اور عہدے کی طلب نہیں ہے، عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی، میں نے پیشگوئی کی الیکشن سے پہلے ٹکٹوں کے امیدواروں کی لائن لگ جائیگی۔