پولیس ٹیم پر حملہ‘سب انسپکٹر ‘اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی

1948

اوکاڑہ : جنوبی پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں ڈکیتی کے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر دیہاتیوں نے حملہ کر دیا ،اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم پر دیہاتیوں نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں سب انسپکٹر ‘اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تھانہ شاہبھور پولیس کے سب انسپکٹر رب نواز کی قیادت میں پولیس ٹیم نواحی گاؤں 32 فور ایل میں ملزم علی کو گرفتار کرنے گئی تھی ، پولیس ٹیم نے ڈکیتی کے ملزم علی کو جیسے گرفتار کیا اس کے شور پر دیہاتی ڈنڈے سوٹے لے کر پولیس پر حملہ آور ہو گئے اور ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوا لیاہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم علی نے 2ساتھیوں کے ہمراہ مکان کی چھت پر چڑھ کر پولیس ٹیم پر فائرنگ ‘پولیس ٹیم نے اوٹ لے کر اپنی جان بچائیخواتین سمیت 9ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔

بعد ازاں ڈکیتی کے ملزم علی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ مکان کی چھت پر چڑھ کر پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی ، پولیس ٹیم نے اوٹ لے کر اپنی جان بچائی۔

پولیس نے حملہ آوروں عرفان، پرویز ،سرور، شمیم بی بی وغیرہ چھ نامزد اور نو نامعلوم ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے حملہ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔