کراچی:محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 9 مئی تا 20 مئی سندھ بھر میں 1214 افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 898 مرد اور 238 خواتین کو ہیٹ اسٹروک ہوا، 78 مریض کی حالت تشویشناک ہے، ہیٹ اسٹروک سے سب سے زیادہ کیسز شکار پور اور دادو میں رپورٹ ہوئے۔
شکار پور میں 348 اور دادو میں 221 افراد کو ہیٹ اسٹروک ہوا، کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے سب سے زیادہ کیسز ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے، ضلع غربی میں 90 افراد کو ہیٹ اسٹروک ہوا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع ملیر میں 46 ، ضلع جنوبی میں 13 افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے، ضلع وسطی میں 58 اور ضلع کیماڑی میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔واضح رہے کہ ہیٹ اسٹروک سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔