اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے ایران میں ممکنہ روابط کے الزامات کی پرزور تردید کی ہے۔ جمعرات کو بعض پاکستانی صحافیوں کی طرف سے اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر ردعمل میں ایرانی سفارتخانے کے پریس سیکشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی ثبوت اور دستاویزی شہادت کے بغیر اس طرح کے الزامات غیر پیشہ ورانہ اور ناقابل قبول ہیں اور ان کا مقصد پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلاشک و شبہ ایک تیسرا فریق پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے، دشمنوں کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے۔