تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت مخالف مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت 6صوبوں تک پھیل گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سبسڈی کم کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس اقدام کے نتیجے میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ اس کے علاوہ حکومت نے خوردنی آئل اور ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاہے۔اصفہان، چہارمحل اور بختیاری سمیت دیگر صوبوں میں مظاہرے جاری ہیں۔