جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلیے ٹرائلز کا اعلان

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان بھر کے کھلاڑیوں کے نئے ٹیلنٹ پر مبنی ٹرائلز جو کہ 22 مئی کو لالا موسی ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہونے تھے۔ مزکورہ ٹرائلز کو عارضی طور ملتوی کردیا ہے۔بعد ازاں نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ جبکہ باقی صوبوں سے جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز اپنی مقررہ تاریخ میں ہی لیے جائیں گے۔ واضع رہے ٹرائلز شیڈول کے مطابق 23 مئی کو صوبہ سندھ کے جونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب کیلیے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کے ممبران اولمپیئن کلیم اللہ خان , اولمپیئن ناصر علی اولمپیئن ایاز محمود اور اولمپیئن وسیم فیروز کی زیر نگرانی ٹرائلز منعقد ہونگے. 24 اور 25 مئی کو پنجاب کے تمام جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر, ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان ,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن ناصر علی,اولمپئن وسیم فیروز اور اولمپیئن خالد حمید کی زیر نگرانی لیے جائیں گے ۔ جبکہ آخری مرحلے میں 26 مئی کو کے پی کے, اسلام آباد,گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر, ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان , اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز اور اولمپیئن خالد حمید کی زیر نگرانی لیے جائیں گے۔