شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا، مریم نواز

155

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا‘ پنجابیوں کو اپنے صوبے میں فرح گوگی کی لوٹ مار اور اس کو تباہی کے حوالے کر دینے پر شدیدغصہ ہے، پنجابی اپنے غصے کا حساب انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو شرم تو آئی ہو گی، مگر کہاں۔