اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول زرداری آج چین کے پہلے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے، وزیر خارجہ، چینی ہم منصب وانگ ژی سے وسیع البنیاد مشاورت کریں گے۔ پاک، چین مضبوط اقتصادی، تجارتی، سی پیک کی ترقی، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوگی۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔