اسلام کے دعویدار اسلام آباد پہنچ گئے تو اسلامی نظام بھول گئے،  رہنما ٹی ایل پی

280
Islamic system

قلات: اسلام کے دعوے دار اسلام آباد پہنچ گئے تو اسلامی نظام بھول گئے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرہ سے پاکستان کے عوام کو کفن قبر ملا آج بھی غریب عوام غریب تر جبکہ امیر امیر تر ہورہے ہیں مزدور طبقہ آج بھی سراپا احتجاج ہے ہمارے ٹیچرز اور ڈاکٹرز سڑکوں پر اپنے حقوق کیلئے احتجاج پر ہے مگر حکمرانوں ان کے مسائل حل کرنے کی زحمت نہیں کرتے اب تحریک لبیک پاکستان پورے ملک میں حضور کی دین لے کر آئیں گے۔

تحریک لبیک بلوچستان کے علماء مشائخ کے سربراہ سید شجاع الحق ہاشمی نورانی، ناظم اعلیٰ مولانا الہی بخش نورانی، ضلعی امیر مولانا انس نقشبندی، ناظم اعلی حافظ عبدالحمید، مولانا بلال قادری، سرپرست تحصیل قلات سید ظہور شاہ ٹکری، غلام سرور، محمد اعظم، مولانا علی احمد ساسولی سمیت دیگر کا تحریک لبیک بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے ضلعی دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان متوسط طبقے کی جماعت ہیں نوجوان جماعت کے سرمایہ ہیں جنہیں کسی صورت کھونا نہیں چاہتے یہ واحد جماعت ہے جو ہمہ وقت عملی کردار کے زریعہ عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان پورے بلوچستان سے اپنے امیدار کھڑا کیا ہیں انہوں نے کہا کہ جیسے 1947 میں قیام پاکستان بننے کیلئے علمائے کرام نے قربانیاں دی اب انشااللہ تحریک لبیک پاکستان بھی پورے پاکستان میں ختم نبوت کے تحت  دین لائے گی قلات کے عوام ٹی ایل پی امیدواروں کو 29 مئی کے دن بھرپور انداز میں نکل کر ووٹ دیں اور ٹھپہ صرف کرین پر لگائیں۔