راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کرانا ہوں گے، 25ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد اب الیکشن کی طرف جانا ہوگا، جن لوگوں نے گندا پلان بنایا ان کو اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے انہیں ہاتھ پاوں باندھ کر مارا ہے،کس کو پتہ نہیں کہ ملک میں 2 وزیراعظم ہیں، پاکستان کے معاشی حالات بہت خراب ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیس کی جب سماعت ہوتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے، پی ٹی آئی ارکان کوقومی اسمبلی سے استعفے دینے پر سلام پیش کرتا ہوں، مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔