پشاور: بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ 

470

پشاور: صوبے کے دس اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کردی گئی ہیں پولنگ سٹیشنوں پر پولیس نفری اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے د س اضلاع کے متعلقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے آج بند رہینگے، کل ہونے والے انتخابات میں پولنگ صبح 8 شروع ہوکر شام  5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے  مرحلے کے دوران  بعض وجوہات کی بنا پر مختلف کیٹگریز  پر ملتوی ہونیوالے انتخابات اب دوبارہ  22مئی2022 کو ہوگی، ان اضلاع میں ضلع کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، اپر کوہستان،، کولائی پلاس، ملاکنڈ اور لوئر دیر  شامل ہیں،  جہاں امیدواروں کے وفات اور دیگر وجوہات کی بنا پر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے تھے، مجموعی طور پر 6 تحصیل  اور 26 ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز  میں مختلف  خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ان اضلاع میں کل 52 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جس میں 130 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں، تاکہ عوام، ووٹروں، اْمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رہنماوئں کے ساتھ ساتھ  انھیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بھی یکساں مواقع مہیا کئے جاسکیں۔