اوٹاوہ: کینیڈا نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کی مصنوعات اور سروسز پر پابندی عائد کردی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر صنعت فرینکو فلپ نے بتایا کہ پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی ایجنسیز نے بھرپور جائزے اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔
اس سے قبل امریکا بھی چینی کمپنیوں پر 5جی ٹیکنالوجی کے ذریعے جاسوسی کے الزام میں پابندی عائد کرچکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے پانچ چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ چین نے امریکی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں قابل مذمت ہیں۔ چینی کمپنیوں کے مفاد کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔