عمران نیازی ملک میں انتشار پھیلارہے ہیں، حمزہ شہباز

85

 

سرگودھا(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک میں سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، 50لاکھ گھروں کا وعدہ کرکے ایک گھر بھی نہیں بنا سکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کمپنی باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں وافر گندم ہوتی تھی مگر عمران نیازی نے کسانوں کو وقت پر کھاد نہ دی ، رمضان میں آٹے کے لیے مائوں، بہنوں، بزرگوں اور بچوں کو لائنوں میں لگایا یہ شرم کا مقام ہے ، حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک نااہل شخص ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے 50لاکھ افراد کو بیروزگار کرگیا ، عوام کی عدالت لگ گئی، تمہیں اس کا جواب دینا ہوگا، حمزہ شہباز نے کہا کہ 10کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے کم کر دیا ، جلد ہی چینی اور گھی کے ریٹ بھی کم ہوںگے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اہل پاکستان ، عدالت عظمیٰ اور دیگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ میرے لانگ مارچ میںفوج میرے ساتھ ہوگی، اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔