حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جسقم حیدرآباد اور کوٹری کی جانب سے پانی کی کمی کے خلاف اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاج ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ریلی کی قیادت دیدار شام، نواب بڑدی، آصف پنہور نے کی مقررین نے کہاکہ دریائے سندھ پر پنجاب کا قبضہ ہے پنجاب نے ہر دور میں سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالااوراپنے معاہدوں سے انحراف کرتے ہوئے سندھ کے پانی کو چوری کیا جو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی عمل ہے پانی نہ ہونے کے باعث سندھ کی ہزاروں ایکٹر زمین زراعت کے قابل نہیں رہی۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب نے 40 کینال سندھ دریائے پر غیر قانونی طور پر بنائے ہوئے ہیں جس کے باعث لاکھوں ایکٹر سیراب کررہے ہیں لیکن سندھ کی زمینوں کو بنجر کیا جارہاہے معیشت تباہ ہونے کے باعث لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں سندھ کے لوگوں کے لیے پینے کا صاف پانی تک نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر سندھ کو پانی نہ دیا گیا تو پنجاب کے تمام راستے بند کردیں گے ،پانی کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔