حیدرآباد: زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج

66

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) راہوکی درگاہ عثمان شاہ کے رہائشی غلام حیدر زنئور، رابعہ زنئور، منور زنئور ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گوٹھ میں ہماری 2 ایکٹر زمین ہے جس پر بلڈر راحیل، زاہد، وحید، حمید، عامر ودیگر زبردستی قبضہ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2 روز قبل بلڈر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین پر چڑھائی کردی اور ہمارے لوگوں پر تشدد کیا،مذکورہ مقام پر 100 سال سے ہمارے آباؤ اجداد رہائش پزیر ہیں۔