ٹنڈو محمد خان: خاتون کا شوہر کے ہمراہ احتجاج، تحفظ کا مطالبہ

209

ٹنڈو محمد خان( نمائندہ جسارت)میر پورخاص کے گاؤں جانگ لغاری کی رہائشی خاتون ارم ناز بلوچ اور اس کے شوہر شاہد علی چانگ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ رشتے دار ہمیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، مسلسل جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسائے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ہم نے چند روز قبل شادی کی ہے ، ہر وقت جان کا خطرہ ہے ، کسی بھی وقت ہمیں قتل کردیا جائے گا۔