شہباز شریف آج قوم سے پہلا خطاب کریںگے

264

کراچی/ اسلام آباد (نمائندگان جسارت) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وزیراعظم ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور ملکی مسائل پر بھی گفتگو کریں گے اس حوالے سے وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ معاشی و سیاسی امور اور قوم سے خطاب کے نکات پر مشاورت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے یہ پہلا خطاب ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورہ کراچی کا امکان ہے۔ دورہ کراچی میں وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات ہوگی اور کراچی کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اس موقع پر امن و امان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔