لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے پی ٹی آئی منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے، پنجاب والے اگلے انتخابات میں حساب چکتا کردیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے والے عمران خان کو تھوڑی شرم تو آئی ہوگی، مگرکہاں!
PTI کچھ بھی کرلے،شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا انشاءاللّہ۔پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔ECP کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 20, 2022