کوئٹہ کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے 3افراد جھلس کر جاں بحق

269

کوئٹہ: پلاسپین کی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں 3افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان کے سنگھم میں واقع خوبصورت ضلع موسی خیل کے علاقے میں پلاسپین کی جنگلات میں گزشتہ 10 روز سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، جب کہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جنگلات میں گزشتہ دس دنوں سے آگ لگی ہوئی ہے، اور ریسکیو کی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اس آگ کی وجہ سے زیتون کے قیمتی درختوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو قیمت درخت آگ کی نذر ہوجائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر ژوب ائیرپورٹ پر پہنچ گیا ہے، جو امدادی کارروائیوں میں حصہ لے گا۔