امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز ختم کرانے کیلیے اداروں پر دباؤ ڈال رہی ہے، شیخ رشید

228

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز ختم کرانے کیلیے اداروں پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس کیلیے کرمنلز کو اداروں میں لگایا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اپنے کیسز ختم کرانے کیلیے نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈال رہی ہے،  جو شرمناک اور افسوسناک بات ہے، سپریم کورٹ کا سوموٹو ایکشن لینا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔