اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیاہے ،انتخابی اصلاحات کے بغیرانتخابات نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔خورشیدشاہ نے کہا کہ اصلاحات کچھ بجٹ سے پہلے اور کچھ بجٹ کے بعد کرنی ہیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف تحریک چلارہے ہیں۔عمران خان کے خلاف توہین مسجد نبوی کے جو مقدمات بنے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی۔خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کے پاس اس وقت بھی 4 ووٹوں کی اکثریت موجود ہے۔