دادو(نمائدھ جسارت) دادو شہر کے مرکھپور محلہ میں 5 روز قبل تصادم میں متاثر فریق کا پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف لغاری اتحاد رہنما انور لغاری، زخمی نوجوان فرید لغاری، وحید لغاری، گل محمد لغاری، اللہ داد لغاری نے دادو پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 5 روز قبل مرکھپور محلہ میں ہمارے نوجوان ہوٹل پر بیٹھے تھے پنھور برادری کے افراد نے حملہ کرکے چار افراد کو زخمی کردیا جس بعد بی سیکشن پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کررہی ہے نہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تھانے پر تعینات اے ایس آئی نذیر پنھور اپنی برادری کے افراد کو بچانے کیلیے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے مطابہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔