سکھر (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ میں پانی کی کمی برقرار ، پانی کی سطح میں معمولی اضافے کے باوجود قلت 56 فیصد برقرار ،گڈو بیراج پر 82، سکھر بیراج پر 45 اور کوٹڑی بیراج پر 67 فیصد کمی برقرار ہے، سکھر بیراج سے نکلنے والی دادو اور رائس کینالز پانی کی کمی کے باعث نہ کھل سکیں ،گڈو بیراج سے نکلنے رینی کینال اور بی ایس ایف کینال میں بھی پانی کی فراہمی شروع نہ ہوسکی،دریائے سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے فصلوں کی کاشت شدید متاثر ہے۔