کھڈرو(نمائندہ جسارت) سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، پانی کی کمی کے خلاف سیکڑوں آباد گاروں کا احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک۔ ایس ڈی او کیخلاف سخت نعرے بازی۔ پانی کی عدم دستیابی کے خلاف دیھ 36، 28 رند مائینر کے سیکڑوں آبادگاروں نے محمود مری بچل بھٹی ، میرحسن خاصخیلی ، بہرام خاصخیلی ، کی قیادت میں سینکڑوں مشتعل آباد گاروں کا سانگھڑ نواب شاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا جمڑاوْ کینال پر روڈ بلاک کردیا اور محکمہْ انہار کھڈرو سب ڈویڑن کے ایس ڈی او کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ، آباد گاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے پانی نہیں مل رہا کپاس کی فصل تباہی سے دوچار ہے جانوروں کے لیے گھاس بھی خشک ہو رہا ہے آباد گار سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے۔