خیرپور (جسارت نیوز)ڈپٹی کمشنر خیرپور سیف اللہ ابڑو نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے دوسرے روز کمپری ہینسو ہائی اسکول سمیت دیگر امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ابڑو نے اس موقع پرکہا کہ کاپی کلچر ہمارے معاشرے کے لیے ناسور ہے جس کا خاتمہ ہر سطح پر کیا جائے گا ۔