حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک و میونسپل کمشنر فا خر شاکر کی ہدایت پر حیدرآباد کی عوام کاحق ہے کہ ہم صاف ستھراماحول فراہم کریں اور صفاف ستھرا ئی سے متعلق شکایات پر فوری توجہ دیتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں گاربیج لفٹنگ کے کاموں کو بروقت یقینی بنائیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ مصطفی قائمخانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ لطیف آباد و سٹی کی زیرنگرانی عملہ اپنے کاموں پر موجود ہے اور صفائی ستھرائی کے کاموں پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے جگہ جگہ کام کوچیک کیا جا رہا ہے۔ عوامی شکایات پر بھر پورتوجہ دی جارہی ہے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔ مین ائر پورٹ روڑ یونٹ نمبر 8-9 کے مختلف ایریاز میں مین روڑ پر جھاڑو ورک کیا گیا گلی اور محلوں سے نالیوں کی صفائی اور کچرا اٹھایا گیا گاربیج لفٹنگ کی جارہی ہے یونٹ نمبر 10 چوک کے اطراف مین روڑپر صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا ہے گلیوں میں جھاڑ وورک کیا جا رہا ہے آٹوبھان روڑ یونٹ نمبر 2تھر پارک، فتح چوک، الوحید کالونی حالی روڑ اور خواجہ غریب نوازپل مین روڑ اور چوکوں کی صفائی کروائی گئی روڑ اور چوکوں کے اطراف سے گاربیج لفٹ کیا گیا، شاہی بازار، پکا قلعہ، گرونگر چوک، آفندی ٹائون، پنجراہ پول، پاکستانی چوک، پھلیلی پل سے جگہ جگہ سے گاربیج لفٹنگ کی گئی نالیوں کی صفائی اور گلیوں سے کچرا اٹھایا گیا اسٹیشن روڑ،دوآبہ پولیس لائن، رسالہ روڈ مین روڈ اور روڈ کے اطر اف جھاڑو ورک کیا گیا اور جگہ جگہ سے کچرا اٹھا یا گیا کچرا کنڈیوں سے گار بیج لفٹنگ کی گئی لطیف آباد یونٹ نمبر 3.5 کے مختلف ایریا میں روڈ اور فٹ پا تھوں پر جھاڑو ورک کیا گیا کچرا کنڈیوں سے کچرا اٹھا گیا اور گلی، محلوں کی نالیاں صاف کی گئیں آوارہ اور پاگل کتوں سے شہریوں کو بچانے کے لیے مہم کو موثر بنایا گیا ہے اور مہم کو روزانہ کی بنیاد پر بھر پور طر یقہ سے چلایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کتے کے کاٹنے سے بچایا جا سکے اور حیدرآباد کی عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔