ٹنڈوآدم (پ ر)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ فرض عین ہے ،نعرے کافی نہیں کرکے دکھانالازمی ہے، قادیانیوں کو ملک کے اہم عہدوں سے ہٹایا جائے، 22سال گزر گئے مولانایوسف لدھیانوی کے قاتل گرفتارنہ کیے جاسکے ،مسجدانوار ختم نبوت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید کے یوم شہادت 18مئی کے حوالے سے ’’شہید ختم نبوت سیمینار‘‘ سے خطاب میں مفتی محمد طاہرمکی ،مولانا محفوظ الرحمان شمس، قاری محمد عارف شیخ ،قاری عبدالرحمان الحذیفی، حافظ شیر اسامہ بن طاہر،محمد محرم علی راجپوت، مفتی نافع مصطفی انڈھڑ ،دیگرعلماء نے خطاب میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمان پر فرض عین ہے اور یہ صرف کہنے سے ادانہیں ہوتا اس پر عمل لازمی ہے۔مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ عظیم ہیں وہ علماء جو اس مقدس فریضے کی ادائیگی میں خودکو قربان کرگئے جن میں سرفہرست شہید ختم نبوت مولانا محمدیوسف لدھیانوی ہیں ،مولانا یوسف لدھیانوی کی شہادت کو 22سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن قاتل اب تک آزاد ہیں۔ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ حکومت اگر خودکو عاشق رسول ثابت کرنا چاہتی ہے تو آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے قادیانی سفیر کو فوراً ہٹایا جائے۔