سجاول (نمائندہ جسارت) 2013 میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کا پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا آفر آڈر دینے کا مطالبہ۔این ٹی ایس 2013 میں پاس ہونے والے امیداروں کو آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں نے کہا کہ 2013 میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا لیکن اب تک نوکری نہیں دی گئی۔ محکمہ ایجوکیشن کے افسران نے ایک یوسی سے دوسری یوسی کے لوگوں کو آفر آرڈر دے دیے ہم نے 60 سے زائد نمبر حاصل کیے تھیلیکن ابھی تک ہمیں اپنا حق نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں ہم اپنے حق کے لیے احتجاج کررہے ہیں کہ ہمیں نوکری دی جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ،وزیرتعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں نوکریاں دی جائیں جنہوں نے 2013 میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا ہے ان کو آفر آرڈر دیا جائے دوسری صورت میں 30 مئی کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔