ٹنڈو محمد خان: طلاقی یافتہ خاتون کا تحفظ کے لیے مظاہرہ

96

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)میر نظیر تالپور کی رہائشی غریب خاتون شریمتی حینی کولہی نے اپنے سابق شوہر اور رشتے داروں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میری چندو نامی شخص سے شادی ہوئی جس سے میرے 2 بچے ہیں ، میرا شوہر مجھ پر تشدد کرتا تھا ، جس کے باعث میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی اور اب اپنے رشتے داروں کے گھر رہنے پر مجبو ر ہوں ، لیکن میرا سابق شوہر چندو اور اس کے رشتے دار مجھے اور میرے رشتے داروں کو جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ متاثرہ خاتون نے حکام سے اپیل کی کہ مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے سابق شوہر و رشتے داروں و سسرالیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔