پولیوکے خلاف نئے جذبے سے کام کرناہوگا،شہباز شریف

291

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں پولیو کے حالیہ کیسز کا سامنے آنا تشویشناک ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام فریقین نے پولیو کے خاتمے کے لیے محنت اور گراں قدر خدمات دی ہیں،تاہم پولیو کا چیلنج ابھی موجود ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے سب کو مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو اپنی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس وزیراعظم نے ملک میں حالیہ 3 پولیو کیسز کی رپورٹنگ کے بعد طلب کیا تھا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا مریم اورنگزیب، عبدالقادر پٹیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز (ویڈیو لنک)، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ، صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا(ویڈیولنک)، صوبائی چیف سیکرٹریز اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔