اسلام آباد/لاہور(خبر ایجنسیاں+نمائندہ جسارت ) وفاقی حکومت نے سینئر وکیل جہانگیر خان جدون کوایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کردیا ہے، صدر پاکستان نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کی منظوری دے دی تھی، وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔دریں اثنا وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے گریڈ17کے 8اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور گریڈ 19 کے3 ایڈیشنل ڈائریکٹرز کا تبادلہ کردیاگیا ہے۔ ایف آئی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، تبادلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔ علاوہ ازیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے 19لا افسران بر طرف کر دیے گئے، لا افسران نے بر طرفی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ بر طرف عملے میں 4ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور 15اسسٹنٹ جنرلز شامل ہیں۔